دنیا

ہیتھرو ایئر پورٹ پہ مسافر کے سامان سے 50 زندہ مگرمچھ برآمد، انتظامیہ پریشان، مگرمچھ کس مقصد سے رکھے گئے جان کر۔۔۔

لندن: برطانیہ کے معروف ہیتھرو ایئرپورٹ پر ڈبوں سے 50 زندہ مگر مچھ برآمد ہوئے جنہیں حکام نے ضبط کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر کارگو طیارے سے آنے والے ڈبوں سے آوازیں آئیں انہیں کھولا گیا تو مگر مچھ کے بچے برآمد ہوئے جنہیں ضبط کرلیا گیا۔ مگر مچھ کے سارے بچے ایک سال کی عمر کے تھے جنہیں ملائیشیا سے کارگو طیارے میں لندن لایا گیا تھا۔ یہ مگرمچھ پانچ مختلف ڈبوں میں رکھے گئے تھے تاہم جگہ کی تنگی کے باعث وہ آپس میں لڑنے لگے تو سرسراہٹ اور ہلکی آوازوں نے عملے کی توجہ حاصل کرلی۔ہر ڈبہ پانچ مگر مچھوں کے لیے بنا تھا تاہم ہر ڈبے میں ایک فٹ طویل 10 مگر مچھ موجود تھے لڑائی کے سبب ایک مگر مچھ مرگیا تھا۔کسٹم انتظامیہ نے زندہ جانوروں کو فضائی قوانین کے برخلاف لائے جانے پر انہیں ضبط کیا ہے۔ کسٹم افسران کے مطابق یہ مگر مچھ کیمبرج شائر میں قائم ایک فارم میں جانے تھے جہاں ان کی افزائش نسل کراکر ان کا گوشت فروخت کیے جانے کا منصوبہ تھا۔ یہ عمل غیر قانونی نہیں تاہم انہیں لانے کے خلاف قانون طریقہ کار کے باعث ان مگر مچھوں کو ضبط کرکے جانوروں کی نگرانی کرنے والے ادارے کو دے دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close