Featuredدنیا

اسرائیلی ائیر فورس کا شام پہ ایک اور حملہ، 9 افراد شہید

شام کے جنوبی علاقے قسوی میں صہیونی فضائیہ کے میزائل حملے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت دمشق میں فوجی مرکز کو نشانہ بنایا، میزائل حملے میں 9 افراد شہید ہوئے جبکہ اسلحے کے ڈپو کو بھی نقصان پہنچا تاہم ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ مانیٹرنگ گروپس اور اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں نشانہ بننے والے افراد ایران کے حامی تھے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان جوناتھن کونریکس نے فضائی حملے کے بعد ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب اس علاقے کے مکینوں سے کہا گیا کہ وہ زیر قبضہ علاقے میں محفوظ پناہ گاہیں تیار کرلیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے شام کے فوجی کو اڈے کو اس وقت نشانہ بنایا جب امریکا نے ایران کے جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کرکے ایران پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شام پہ ناجائز صہیونی ریاست کے اس حملے کا عالم اسلام بالخصوص عرب، خلیجی ممالک سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، دوسری جانب صہیونی حکومت کے ان جارحانہ حملوں کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close