’میں آرہا ہوں‘ایرانی دیو نے ایسی اعلان کر دیا کہ عرب ممالک میں تھرتھرلی مچ گئی
تہران: گزشتہ دنوں میڈیا پر داعش کے ایک دیوقامت جلاد”بلڈوزر“ کی تصاویر اور خبریں گردش کر رہی تھیں۔ یہ تصاویر دراصل داعش کے کسی جلاد کی نہیں بلکہ ایران کے ایک دیوقامت پاور لفٹر کی ہیں جس کا نام ساجد غریبی ہے اور وہ اپنے جثے کی بدولت سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہے۔ انسٹاگرام پر اس کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔ ساجد غریبی نے بھی اب شام میں لڑنے والی ایرانی فورسز کے ساتھ مل کر لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ساجد غریبی ایرانی اور شام کی حکومتی افواج کے ساتھ مل کر رضاکارانہ طور پر داعش اورحکومت مخالف دیگر گروپوں کے خلاف لڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق ساجد غریبی ایک پاور لفٹر ہے اور اسے ایران کا ہرکولیس بھی کہا جاتا ہے۔ اس نے حال ہی میں باکسنگ اور باڈی بلڈنگ بھی شروع کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ”میرے اس دیوقامت جثے کے پیچھے میری ورزش اور خوراک سے زیادہ میرے جینز کا عمل دخل ہے جو میرے والدین سے وراثت میں مجھے ملے ہیں۔“ اس کے قوی ہیکل ہونے کے باوجود انسٹاگرام پر اس کی بیشتر پوسٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جذباتی طور پربہت نرم اور حساس شخص ہے۔ اس کے متعلق افواہیں گردش میں ہیں کہ وہ شام میں برسرپیکار شدت پسند تنظیم داعش کا بدنام زمانہ جلاد ہے جو قیدیوں کے سرقلم کرتا ہے تاہم ساجد غریبی نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔