Featuredدنیا

نواز شریف نے امریکا جاکر کارگل سے فوجی واپس بلالیے، مشرف

دبئی: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کارگل سے فوجیوں کا انخلا نواز شریف کرایا تھا وہ امریکا گئے اور وہاں سے فوجیوں کی واپسی کا آرڈر جاری کردیا۔ دبئی سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے غلط وقت پر بیان دیا، نواز شریف نے اپنے بیان سے فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو ذمہ دار قرار دیا، اپنے ملک کی آرمی کو بدنام کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے ایسے وقت پر یہ بیان آنے کے پیچھے ضرور کوئی نہ کوئی بات چھپی ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ کارگل سے فوجیوں کا انخلا کروا کر نواز شریف نے غلط قدم اٹھایا، نواز شریف امریکا گئے اور وہاں سے فوجیوں کی واپسی کا آرڈر جاری کردیا اور فوجیوں کی واپسی کا الزام مجھ پر عائد کردیا۔ کارگل واقعے کے وقت کے آرمی چیف پرویز مشرف نے مزید کہا کہ نواز شریف الزام لگاتے ہیں کہ کارگل کی کارروائی پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا حالاں کہ انہیں کارگل کے معاملے پر دوبار بریفنگ دی تھی، کارگل سے فوجیوں کی واپسی پر راجہ ظفرالحق اور چوہدری شجاعت نے مخالفت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close