کینیڈین وزیراعظم نے روس کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا، اپنی فوج کو حکم دے دیا، نیا خطرہ پیدا ہوگیا
وارسا :روس کے ساتھ جنگ کی تیاری کرنے والے یورپی ممالک نے اپنی افواج کو مشرقی یورپ کی سرحدوں پر اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے اور متعدد دیگر یورپی ممالک کی طرح کینیڈا نے بھی اس جنگ میں شامل ہونے کے لئے بڑا قدم اٹھالیا ہے۔
دی گلوب اینڈ میل کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ میں نیٹو رہنماﺅں کی منعقد ہونے والی ایک میٹنگ میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا کہ وہ اپنے 450 فوجی اہلکار یورپی ملک لیٹویا میں بھیج رہے ہیں جبکہ کینیڈا اس ملک میں ایک ہزار فوجیوں پر مشتمل یورپی دستے کی کمانڈ بھی سنبھالے گا۔ کینیڈا کے ڈیفنس چیف جنرل جوناتھن وانس کا کہنا تھا کہ کینیڈا اپنے مسلح فوجیوں کے علاوہ آرمرڈ وہیکل بھی لیٹویا بھیجے گا تاکہ مشرقی یورپ میں نیٹو کی دفاعی پوزیشن کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کیا جاسکے۔ کینیڈا کے علاوہ دیگر یورپی ممالک بھی اپنی افواج کو روسی سرحد پر بھیج رہے ہیں، جن میں جرمنی، برطانیہ، لتھوانیا، پولینڈ اور اسٹونیا بھی شامل ہیں، جبکہ امریکا بھی روس کے خلاف ممکنہ جنگ کی قیادت کرنے کے لئے بھرپور تیاریاں کررہا ہے۔