دنیا
عبدالستار ایدھی کی وفات پر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سیکورٹی کونسل کے دفتر نے افسوس کا اظہار
عبدالستار ایدھی کی وفات پر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سیکورٹی کونسل کے دفتر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایدھی انسانوں کی خدمت کے عظیم رضاکارتھے، ایدھی کی وفات سے لوگ انسانیت کے ہیرو سے محروم ہوگئے ہیں۔
واشنگٹن میں این ایس سی کے ترجمان نیڈ پرائس کے جاری کردہ اعلامیہ میں ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایدھی انسانوں کی خدمت کرنے والے عظیم رضا کاروں میں سے ایک تھے۔
انکا کہنا تھا کہ ایدھی اور ان کی اہلیہ بلقیس ایدھی نے ساٹھ سال پہلے سوشل سروسز کا آغاز کیا جبکہ ایدھی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی ایمبولنس سروس ہے۔
ترجمان کے مطابق ایدھی نے اپنی تمام زندگی لوگوں کی خدمت میں گزاری ، ایدھی نے لوگوں کی مذہب، نسل، رتبہ اور قومیت کی پرواہ کئے بغیر خدمت کی