Featuredدنیا

ٹرمپ جیسے دوست کے ہوتے ہوئے دشمن کی ضرورت نہیں، صدر یورپی یونین

صوفیہ: یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے امریکی صدر پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوتے ہوئے دشمنوں کی کیا ضرورت ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلغاریہ میں یورپی یونین کے اجلاس میں ڈونلڈ ٹسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے یہ سوچا جاسکتا ہے کہ ٹرمپ جیسے دوستوں کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔

یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکی صدر کے مختلف اقدامات کی راہ میں رکاوٹ بن جائیں۔ ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ یورپی ممالک ایران کے ساتھ معاہدے سے دستبرداری کے حالیہ امریکی فیصلے اور یورپ کے خلاف تجارتی محصولات جیسے اقدامات کیخلاف متحد ہوکر مشترکہ محاذ بنالیں۔ اجلاس میں یورپی رہنماؤں نے ایران ایٹمی معاہدے پر مشترکہ حکمت عملی  تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close