استنبول: اسلامی سربراہی کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ القدس کی تاریخی اورقانونی حیثیت کےتحفظ کے لیے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔
فلسطین میں حالیہ قتل و غارت پر ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ترک صدر رجب اردگان کی زیرِ صدارت ہونے والے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترک صدرکے انتہائی اہم معاملے پراجلاس بلانے کاعمل قابل ستائش اور 29 ویں عرب لیگ اجلاس میں فلسطین سے متعلق قرارداد خوش آئند ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایما پر اسرائیلی افواج جنگی جرائم کاارتکاب کررہی ہے، اسرائیل نے یہ جرائم امریکی سفارتخانہ منتقلی کے غیر قانونی
پس منظرمیں کیے، سفارتخانہ منتقلی مجرمانہ قدم، اقوام متحدہ چارٹر اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی اور مسلم اُمہ کے خلاف اشتعال انگیزی اور دشمنی ہے۔
سفارتخانہ منتقلی القدس کے فلسطین کے دارالحکومت کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتی، امریکی سفارتخانے کی غیر قانونی منتقلی پر غزہ کی پٹی پرغیر مسلح فلسطینیوں کے پرامن احتجاج پر تشدد کے نتیجے میں 60 فلسطینیوں کی شہادت اور2700 کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
اعلامیے میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ القدس کی تاریخی اورقانونی حیثیت کےتحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، او آئی سی سمیت پوری مسلم اُمہ فلسطین اور اس کے عوام کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے اپنا قانونی کردار ادا کرے، سانحہ غزہ کی تحقیقات کے لیےعالمی ماہرین کی آزاد کمیٹی تشکیل دی جائے اور وہ تحقیقاتی کمیٹی اسرائیلی
پر حقائق عالمی برادری کے سامنے لائے۔