دنیا

سیاہ فام کی ہلاکت کی تفتیش کرنے والے پولیس چیف کو دھمکیاں

سیاہ فام نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف مختلف امریکی شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیاہ فام کی ہلاکت کی تفتیش کرنے والے پولیس چیف کو دھمکیاں مل رہی ہے۔

ڈیلس پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے مسلسل انہیں اور ان کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست پولیس کی سیکورٹی کے معاملے پر غور کرے، پولیس اہلکاروں کی وردی پر لگے کیمروں کی مدد سے فائرنگ کے واقعات کی بنائی گئی ویڈیوز کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ 300 سے زائد گواہان کے بیانات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ریاست مینسوٹا میں پولیس اہلکار نے ایک اور سیاہ فام شخص کو ہلاک کر دیا تھا، سیاہ فام شخص کو اُس وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ گاڑی سے اپنا ڈرائیونگ لائینس نکال رہے تھے۔ سیاہ فام شخص کی دوست نے واقعے کی بعد کی ویڈیو بنا کر فیس بک پر شائع کی

سیاہ فام نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد امریکی شہروں لوزیانا، اٹلانٹا، جورجیا اور فلاڈیلفیا میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا، مظاہروں کے دوران پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کیا جبکہ ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں سیاہ فام نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے کے دوران فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔

ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں ہر سال 1,000 افراد پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہو جاتے ہیں، جن میں زیادہ تر سیاہ فام امریکی ہوتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close