تمام مساجد میں یہ چیز لگائی جائے کیونکہ ۔۔۔“ چین نے ایسا حکمنامہ جاری کر دیا کہ کوئی سوچ بھی
چین نے تمام مساجد پر ملک کا پرچم لگانے کا لازمی قرار دے دیاہے ، یہ فیصلہ ملک کی سب سے بڑی اسلامی تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہے تاکہ تمام افراد میں جذبہ حب الوطنی کو فروغ دیا جا سکے جیسا کہ کمیونسٹ پارٹی مذہب پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق چین کی اسلامی ایسوسی ایشن کی جانب سے ویب سائٹ پر ایک خط شائع کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ تمام مساجد میں واضح مقام پر چین کا جھنڈا لگایا جائے۔خط میں کہا گیاہے کہ اس کے ذریعے قومی اور شہری معاملات کے ساتھ ساتھ حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے اور سمجھے میں مددملے گی ۔واضح رہے کہ کچھ روز پہلے بین الاقوامی میڈیا میں یہ خبر آئی تھی کہ چین نے گزشتہ کئی سالوں سے مسلمانوں کے خلاف ایک مہم شروع کر رکھی ہےاس میں انہیں گرفتار کرکے ’کیمپوں‘ میں مقید رکھا جاتا ہے اور وہاں ان کے مذہبی عقائد کو ختم کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کیمپوں کے کچھ سابق قیدیوں نے اب انکشاف کیا ہے کہ انہیں وہاں زبردستی شراب پینے اور سو¿ر کا گوشت کھانے پر بھی مجبور کیا گیا۔