کیف: يوکرائن کی ايک عدالت نے ايک فرانسيسی شہری کو مساجدپر حملوں کے منصوبہ سازی کے الزام میں 6 سال قید کی سزا سنادی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرائن کی سیکیورٹی فورسز نے گریگوری ایم نامی فرانسیسی شہری کو 2016 میں پولینڈ کی سرحد سے متصل علاقے سے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے وقت گریگوری ایم کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔
عدالت میں دوران سماعت يوکرائن کی خفيہ ايجنسی ایس بی یو نے موقف اختیار کیا تھا کہ گریگوری کا تعلق انتہا پسند عیسائی نظریات کے حامل گروپ سے ہے اور وہ 2016 میں فرانس میں کھیلی گئی یورپی فٹ بال چيمپئن شپ کے دوران مساجد اور يہودی عبادت گاہوں پر کم از کم 15 حملے کرنا چاہتا تھا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 6 سال قید کی سزا سنادی ہے۔