دنیا

ایئرلائن ایوارڈز2016،ایمریٹس ایئر لائنز دنیا کی بہترین فضائی سروس قرار

سکائی ٹریکس ورلڈ ایئرلائن کے ایوارڈ 2016کا اعلان کردیا گیا ہے۔دنیا کی بہترین فضائی کمپنی کا تاج ایمریٹس ایئر لائن کے سر پر سجا ہے۔
ایوارڈکی تقسیم کی 12ویں سالانہ تقریب کا انعقاد ہو اس جس میں مشرق وسطیٰ کی فضائی کمپنیاں چھائی رہیں۔تقریب میں دنیا کی دس بہترین فضائی سروسز کی فہرست بھی جاری کی گئی جس میں پہلے نمبرپر امارات ،دوسرے پر قطرایئرویز جبکہ تیسرے پرسنگا پور ایئرلائنز کو جگہ دی گئی۔ایمریٹس247کے مطابق ایئرلائنز کی درجہ بندی ایک سو چار ممالک کے صارفین سے 280پروازوں کے ایک کروڑ 92 لاکھ سروے کرانے کے بعد کی گئی۔سروے میں اعلیٰ معیار کی 41سروسز کی فراہمی سے متعلق سوالات کئے گئے۔ایمریٹس نیوز کے مطابق ایئر لائن ایوارڈ زکا سلسلہ 15سال قبل شروع ہوااور ان 15سالوں میں امارات ایئر لائنز چوتھی بار دنیا کی پہلی بہترین فلائٹ قرار پائی ہے۔
ایمریٹس ایئر لائنز کے صدرسرٹم کلارک کا کہنا ہے کہ ہم اپنے صارفین کو ہر شئے پر مقدم رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا ہم اپنے صارفین کو ہر روز دنیا کے ہر کونے میں بہترین فضائی سروسز فراہم کرنے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں۔ہم اپنے صارفین کی تجاویز کو توجہ سے سنتے ہیں اور ان کی توقعات پرپورا اترنے کی کوشش میں جت جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایمریٹس دنیا کی سب سے وسیع ترین ایئرلائن ہے جو مسافروں کودنیا کے 81ممالک کے 154مقامات سے خدمات فراہم کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اتحاد ایئر ویز نے عالمی درجہ بندی میں چھٹا نمبر لینے کے ساتھ ساتھ تین دیگر ایوارڈز بھی حاصل کیئے ہیں۔دبئی کی اس فضائی کمپنی کو بہترین فرسٹ کلاس کیبن،بہترین فرسٹ کلاس سیٹیں اور بہترین فرسٹ کلا سکیٹرنگ کا ایوارڈ بھی ملا۔

دنیا کی ٹاپ 10ایئرلائنز 2016کی فہرست مندرجہ ذیل ہے

ایمریٹس
قطر ایئرویز
سنگا پور ایئرلائنز
کیتھے پیسفک
اینا آل نپون ایئر ویز
اتحاد ایئر ویز
ترکش ایئر لائنز
ایوا ایئر
قنطاس ایئر ویز
لفتھانسا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close