Featuredدنیا

شمالی کوریا امریکی صدر سے ملاقات کے لیے اب بھی پُر امید

پیانگ یانک: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن امریکا کی جانب سے سربراہ ملاقات کی منسوخی کے اعلان کے باوجود کسی بھی وقت اس ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ’’سی این این‘‘ کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اعلیٰ عہدیدار کم کئے گوان نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں قیام امن اور استحکام کے لیے امریکا سے کسی بھی وقت اور کسی بھی صورت دوبارہ ملاقات کرنے کو تیار ہیں۔ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ملاقات میں تعطل ختم ہو سکتا ہے۔ جس کے لیے شمالی کوریا پُر امید ہے۔

تاہم شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی جانب سے ملاقات کی منسوخی کے حوالے سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن غالب امکان ہے کہ وہ اب بھی مذاکرات کے دوبارہ انعقاد کے لیے بیک ٹو ڈور رابطے میں مصروف ہیں۔ جس کے لیے سفارت کاروں کو اہم ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں لیکن امریکا اپنی شرائط سے پیچھے ہٹنے کو تیار نظر نہیں آتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اُن سے 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی طے شدہ ملاقات کو چند شرائط پر عمل در آمد سے مشروط کر کے منسوخ کردیا تھا تاہم شرائط منظرعام پر نہیں لائے گئے تھے۔ امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان ملاقات کے لیے دونوں ممالک کے سفارت کاروں نے طویل ملاقاتوں کے بعد وقت، مقام اور ایجنڈا طے کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close