Featuredدنیا

افغانستان میں طالبان نے تخار میں تمام اسکول بند کرادیئے، ہزاروں طلبا متاثر

کابل: افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں طالبان نے تمام پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

صوبائی حکام کے مطابق عسکریت پسندوں کے اعلان سے ہزاروں طلبا و طالبات متاثر ہوئے ہیں۔ تخار میں طالبان کے اعلان کے بعد 27 پرائمری اور سیکنڈری اسکول حکام نے بند کر دیے۔ ان اسکولوں میں 11 ہزارسے زائد طلباو طالبات زیرتعلیم ہیں۔ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم نے طالبان کے اعلان کے بعد کیا۔

واضح رہے کہ طالبان نے اسکول بند کرنے کا اعلان تخار میں اپنے شعبہ تعلیم کے سربراہ کی گرفتاری کے جواب میں کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close