دنیا

اٹلی میں مافیاکے خلاف مقدمے کی سماعت،جج کی سیکورٹی پر بیس گارڈ تعینات

اٹلی میں مافیا کے خلاف مقدمے کی سماعت کرنے والے جج کی حفاظت کے لیے بیس گارڈز تعینات ہیں،یہ اس صدی کا سب سے اہم مقدمہ ہے جو مافیا کے خلاف جارہاہے.

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں مافیا کے خلاف اس صدی کا سب سے اہم مقدمہ چل رہا ہے جس میں دس افراد شامل ہیں ان میں سے پانچ مافیا کے سرغنہ اور دیگر سینئر پولیس حکام اور سیاستدان ہیں.

سسلی کے جج انٹونیودی میتیو اس مقدمےکی سماعت کررہے ہیں اوریہی وجہ ہےکہ بیس محافظ دن رات ان کی سیکیورٹی پرمامور ہیں.

یہ وہ مافیا ہے جوصرف فائرنگ بم دھماکے اور منشیات کی اسمگلنگ ہی نہیں کرتی بلکہ ریاست کے بجائےاپنےہاتھوں میں طاقت دیکھناچاہتی ہے.

یاد رہے کہ اٹلی میں اسی کی دہائی ’ کاسانوسترا‘مافیاکےخلاف میکسی ٹرائل کے حوالےسےڈرامائی حیثیت رکھتی ہےجس میں جج گیووانی فلکونی اور پاولوبورسی لینو نے مافیاکےپونےپانچ سوگینگسٹرزکےخلاف تاریخی مقدمات کی سماعت کی تھی اور ان میں سے تین سوچھیالیس کومجرم قراردےکرسزاسنادی تھی.

بعدازاں جج فلکونی کوجان سےہاتھ دھوناپڑااوران کےقتل کی تحقیقات کرنےوالےبورسی لینو کوبھی بم دھماکےمیں مارڈالاگیا،اب جج انٹونیو ڈی میتیونےمافیا کو کیفر کردارتک پہنچانےکابیڑااٹھایاہے.

اٹلی میں سواسوسال تک مافیاکی موجودگی کوجھٹلایاجاتارہا،تاہم اسی کی دہائی سے ججز نے اپنی ذمہ داری محسوس کرتےہوئے آخر کار گینگسٹرزکو سزا دینےکی ٹھان لی ہے.

واضح رہے کہ اطالوی شہریوں کی اکثریت کادل جج کی حمایت میں دھڑکتاہے اورانہیں حیرت ہےکہ باہمت جج کےمعاملےپر کچھ سیاستدان مجرمانہ خاموشی کیوں اختیارکیےہوئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close