ایک کروڑ روپے کی سونے کی قمیض پہننے والا بھارتی تاجر قتل
پونے: چند سال قبل ایک کروڑ روپے کی خالص سونے سے تیار کردہ قمیض پہن کر منظر عام پر آنے والے بھارتی تاجر کو نامعلوم افرا د نے قتل کر دیا۔بھارتی اخبار کے مطابق 2012میں پمپری چنچوارڈ نامی ضلع میں دتہ پھوگے نامی تاجر نے ایک کروڑ ستائیس لاکھ روپے مالیت کی خالص سونے کی قمیض سلوا کر شہرت کمائی تھی۔
اخبار کے مطابق بدقسمت تاجر کا انجام انتہائی دردناک ہوا ہے اور اسے بارہ اراد نے اس کے گھر کے باہر او ر اس کے بچوں کے سامنے ڈنڈوں ،پتھروں اور تیزدھار آلہ جات سے حملہ کر کے شدید تشدد کے بعد ہلاک کرڈالا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق پھوگے مشتبہ حملہ آوروں میں سے ایک کی سالگرہ کی تقریب میں بیٹے سمیت مدعو تھے لیکن مارے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا پتہ چلانے کیلئے کوشاں ہے کہ پھوگے گراﺅنڈ کیوں یا کیسے پہنچے؟۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں شک ہے کہ اس قتل کے پیچھے ممکنہ طور پر وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ پھوگے کا لین دین ہے او ر ہم نے ایسے چار مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔