عوام نے بغاوت کا باب ہمیشہ کیلئے بند کردیا
ترکی میں فوجی بغاوت کے دوران بنائے جانے والے قائم مقام آرمی چیف کا پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔جس میں انہوں نے کہا ترکی میں بغاوت کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیاہے
ترکی میں بغاوت کی کوشش ناکام ہونے اور باغی فوجیوں کی جانب سے ہتھیار پھینکے جانے کے بعد کنٹرول طیب اردگان حکومت کے ہاتھ میں آگیا ہے۔بغاوت کے دوران چیف آف آرمی سٹاف جنرل ہولسکی کی مبینہ’ گمشدگی‘ کے دوران وزیر اعظم نے جنرل امیت دندار کو قائم مقام آرمی چیف مقرر کردیاتھا جن کا تازہ ترین بیان سامنے آیا ہے جس میں انہو ں نے بتایا کہ صورتحال قابو میں ہے۔
اس بغاوت میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناکام فوجی بغاوت میں 194افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں41پولیس اہلکار،47عام شہری اور دو فوجیوں کے علاوہ 104 باغی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ترک عوام نے بغاوت کا باب ہمیشہ کیلئے بند کردیاجو کبھی نہیں کھل سکے گا