دنیا

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

نئی دہلی: انڈین ایئر فورس کا ایک لڑاکا طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں پائلٹ ایئرکموڈور سنجے چوہان ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا جیگوار فائٹر جیٹ طیارہ دوران پرواز کچھ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ ایئر کموڈور سنجے چوہان ہلاک ہو گئے۔ تاحال طیارے کے گرنے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

بھارتی ایئر فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر کموڈور سنجے چوہان نے جامنگر ایئر بیس سے معمول کی مشق کے لیے پرواز بھری تھی کہ کچھ کے علاقے مندرا میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ایئرکموڈور سنجے چوہان اس حادثے میں شدید زخمی ہوگئے جو دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک حادثے کی وجوہات کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں برس بھارتی فضائیہ کا طیارہ گرنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے اس سے قبل مارچ میں بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ آسام اور ایک کشمیر کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 3 پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جب کے اپریل میں اترکھنڈ کے علاقے میں طیارہ ایم آئی 17 گر گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close