دنیا

کیجریوال نے سکھوں کے خلاف بیان پر معافی مانگنے کا انوکھا طریقہ اپنا لیا

امرتسر: بھارت کی عام آدمی پارٹی کےسربراہ اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال نے سکھوں کےخلاف دئیے گئے بیان پر معافی مانگنے کے لیے انوکھا طریقہ اپنالیا  گولڈن ٹیمپل گئے توسزا کے طورپربرتن مانجھنا پڑ گئے۔

تفصیلات کےمطابق  بھارتی دارالحکومت دہلی کےوزیراعلیٰ اروندکیجری وال نے  پہلے بھارت میں رہنے والے سکھوں کے حوالے سے متنازعہ بیان داغا  جب بھارت میں رہنے والی سکھ کمیونٹی کی جانب سے اس  پر خوب لے دے ہوئی تو  وہ امرتسر جاپہنچے۔ عاپ کے سربراہ نے امرتسرمیں واقع گولڈن ٹیمپل میں پینتالیس منٹ گزارے اور اپنے متنازعہ بیان پر نہ صرف دونوں ہاتھ باندھ کر معافی مانگی بلکہ بیان کو غیر ارادی قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ کیجری وال نے جب اس سب کو بھی ناکافی سمجھا تو سکھ یاتریوں کے لیے استعمال کیے جانے والے جوٹھے برتن دھونے کے لیے یہاں موجود لنگر خانے جاپہنچے اور برتن دھو کر اپنے بیان پر معافی کی درخواست کرتے رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close