دنیا

جرمنی میں کلہاڑی بردار شخص کا حملہ

حکام کے مطابق ایک افغان نوجوان پناہ گزین نے ایک ٹرین میں کلہاڑی سے حملہ کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا ہے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

یہ واقعہ جنوبی جرمنی کی ریاست بواریا کے شہر ویورسبرگ میں پیش آیا۔

زخمی ہونے والوں میں تین شدید زخمی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں آیا تھا کہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن بعد میں پتہ چلا کہ 14 افراد صدمے میں ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

ویورسبرگ اور اوخسینفرٹ کے درمیان ٹرین سروس بند کر دی گئی ہے۔

بواریا کے وزیرِ داخلہ یواخیم ہرمان نے بتایا کہ حملہ آور ایک 17 سالہ افغان پناہ گزین تھا جو قریبی قصبے اوخسینفرٹ میں مقیم تھا۔

پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ بعض افراد کی حالت نازک ہے۔

حملے کے محرکات کا تاحال علم نہیں ہو سکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close