دنیا
بھارت میں خاتون سیاسی کارکن کی خودکشی
بھارت میں عام آدمی پارٹی کی ایک خاتون کارکن نے خودکشی کرلی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو ایک پارٹی کارکن کی جانب سے مبینہ طور پر جنسی ہراساں کیا گیا جس سے دل برداشتہ ہو کر انہوں نے خودکشی کی۔ یہ واقعہ دہلی کے علاقے نیرالہ میں پیش آیا۔ خاتون اس سے قبل پارٹی کے ایک کارکن رمیش ودھوا کے خلاف شکایت درج کرواچکی تھیں کہ اس نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رمیش کو حراست میں لیا تھا تاہم بعد ازاں ضمانت پر رہا کردیا