پائریسی کی ویب سائٹ کے ماسٹر مائنڈ گرفتار
امریکہ کے حکام نے دنیا کی سب سے بڑی آن لائن پایئرسی کی ویب سائٹ چلانے کے الزام میں یوکرینی شخص پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
یوکرینی باشندے آڑٹم ویلن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ فائل شیئرنگ ویب سائٹ کسکاس ٹورینٹ کے مالک ہیں اور اُن پر منی لانڈنگ اور کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
انھوں نے گذشتہ آٹھ برسوں میں ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی موسیقی اور فلم کو آن لائن غیر قانونی طریقے سے جاری کیا ہے۔
مسٹر ویلن کو گذشتہ روز بدھ کو پولینڈ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ امریکہ کے محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ انھیں امریکہ منتقل کرنے کی درخواست دی جائے گی۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کسکاس ٹورینٹ دنیا کی 28 زبانوں میں مواد فراہم کرتا ہے اور اسے کی مجموعی مالیت پانچ کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔
امریکہ کی اٹارنی زیکری فردون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’اتنے بڑے پیمانے پر کاپی رائٹس کی خلاف ورزی ہے، انسان، کوئی فنکار، یا کاروباری شخص جس کا گزر بسر اُس کی تخلیقی ایجادات پر ہوتا ہو۔‘
انھوں نے کہا کہ ’ویلن مبینہ طور پر انٹرنیٹ کے استعمال سے ان آرٹسٹوں کو نقصان پہنچاتے تھا۔‘
کیٹ ٹورینٹ خود اپنے سرور پر غیر قانونی مواد نہیں رکھتا لیکن انٹرنیٹ کے ذریعے وہ لنک فراہم کرتا ہے جس سے صارف بغیر اجازت کے خود ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
ایک ویب مانیٹرنگ فرم کے مطابق کسکاس ٹورنٹ کی ایک ڈومین کا شمار دنیا کی 70 مقبول ترین ویب سائٹس میں ہوتا ہے۔
امریکہ کے محکمۂ انصاف ان دنوں انٹرنیٹ پر فائل شیئر کرنے والے مقدمات پر غور کر رہا ہے۔
ایسی ہی ایک ویب سائٹ ’میگا اپ لوڈ‘ کے بنی کم ڈاٹکام کے بانی کو بھی امریکہ منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
امریکی حکام کا کا کہنا ہے کہ میگا ڈاٹ کام کی وجہ سے کمپنیوں کو 50 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔