دنیا

ٹرمپ شدت پسندوں کیخلاف ہے مسلمانوں کے نہیں

ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کی انتخابی مہم میں پاکستانی نژاد امریکی شہری اور ری پبلکن رہنما ساجدتارڑ بھی پیش پیش ہیں۔

ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ متنازعہ بیانات کے باعث امریکی میڈیا میں زیرِ بحث ہیں، بالخصوص مسلمانوں سے متعلق بیانات پر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا ہے، ایسے حالات میں بھی ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ مسلمز فار ٹرمپ کے نام سے مہم چلارہے ہیں۔

ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ شدت پسندوں کیخلاف ہے مسلمانوں کے نہیں، کلیولینڈ میں ریپبلکن نیشنل کنونشن کے دوسرے روز تقاریر کے اختتام پر مسلمان امریکیوں کی طرف سے ساجد تارڑ نے خصوصی دعا بھی کرائی۔

ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ وہ کنونشن کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ انتخابی مہم کیلئے دوروں میں شریک ہونگے اور ان کے بیانات سے متعلق پھیلائے گئے ابہام کو دور کرینگے

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو رپبلکن پارٹی نے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے باضابطہ طور پر اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے جبکہ ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر مکمل پابندی کا مطالبہ بھی کیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close