صنعاء: یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ایک رکن نے کہا ہے کہ الحدیدہ کا کنٹرول یمنی فورسز اور قبائل کے ہاتھ میں ہے، سعودی عرب کے 160 فوجیوں کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔
المنار ٹی وی کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ایک رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ الحدیدہ کا کنٹرول یمنی فورسز اور قبائل کے ہاتھ میں ہے اس محاذ پر سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو زبردست جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے سعودی عرب کے 160 فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ الحدیدہ محاذ پر دشمن فوج کی پیشقدمی کو روک دیا گیا ہے اور علاقہ کا کنٹرول انصار اللہ کے ہاتھ میں آگیا ہے الحدیدہ محاذ پر گھمسان کی لڑائی جاری ہے اور انصار اللہ کو اللہ تعالی نے عظیم کامیابیاں عطا کی ہیں۔