سیلفیاں بنانے والے طالبان کیخلاف طالبان قیادت نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، سزا کیا ہے، جان کر آپ۔ ۔۔ ۔
طالبان قیادت نے افغان حکام اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ سیلفیاں بنانے والے طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خبررساں ادارے کے طابق طالبان قیادت نے جنگ بندی کے دوران عید کے موقع پر عوامی مقامات پر شہریوں کے ساتھ تصاویر بنانے والے اپنے ساتھیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیلفیاں بنانے کے عمل کو سخت ناپسند اور ناقابل قبول قرار دیا۔میڈیا پر خبریں نشر ہونے اور سوشل میڈیا پر طالبان کی تصاویر وائرل ہونے پر طالبان قیادت کا ایک ہنگامی اجلاس رات گئے منعقد ہوا جس میں کمانڈرز کو سیلفیاں بنوانے والے عسکریت پسندوں کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے اور ان سے سختی کے ساتھ نمٹنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ عسکریت پسندوں کو آئندہ ایسے کسی بھی فعل سے باز رکھنے کا انتباہ جاری کیا جائے گا اور انہیں بغیر اجازت ایسے کسی بھی فعل کو انجام دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ عیدالفطر کے موقع پر حکومت اور طالبان کے سیز فائر کے دوران درجنوں طالبان عسکریت پسندوں نے کابل سمیت مختلف شہروں میں داخل ہوکر شہریوں کے ہمراہ نہ صرف عید کی نماز ادا کی بلکہ ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں تھیں۔