دنیا

ٹرین سے جوانسال خاتون کی سر کٹی لاش برآمد، علاقے میں خوف و ہراس

بھارت کی ریاست اوڈیشا میں ٹرین کے ٹوائلٹ سے ایک خاتون کی سرکٹی لاش ملی ہے خاتون کے شدید زخمی سر کو بھی کچھ فاصلے سے برآمد کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اوڈیشا ( سابق اڑیسہ) کے شہر بھونیشور کے علاقے پوری میں ریل گاڑی کے ٹوائلٹ سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ خاتون کی لاش بغیر سر کے ٹوائلٹ میں پڑی ہوئی تھی جب کہ پولیس نے 20 کلومیٹر کی دوری پر دلنگہ اسٹیشن سے مقتولہ کے سر کو بھی برآمد کر لیا ہے۔ خاتون کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کیا گیا اور 40 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح 6 بج کر 30 منٹ پر پوری اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 8 پر کھڑی ٹرین کے ٹوائلٹ میں سربریدہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے اور اسی ٹریک کے پچھلے اسٹیشن سے خاتون کا سر بھی مل گیا ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم جاری ہے اور دیگر شواہد کو فرانزک لیب بھیجوا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں ٹرین کے سفر کے دوران خواتین کی بے حرمتی کے واقعات عام ہیں ایک بس میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے نے پورے بھارت میں ہلچل مچا دی تھی جس پر حکومت نے سخت نوٹس لینے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب تک ایسے واقعات میں کمی واقع نہیں ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close