دنیا

ملکہ برطانیہ کے ملبوسات کی نمائش

لندن : فیشن آئیکون کہلانے والی ملکہ برطانیہ نے کب کہاں، کون سے ملبوسات پہنے،اب عام لوگ جان بھی لیں گے اور دیکھ بھی لیں گے،بکنگھم پیلس میں ملکہ برطانیہ کے شاہی ملبوسات کی نمائش شروع ہوگئی۔لندن کے بکنگھم پیلس میں ملکہ برطانیہ کے شاہی ملبوسات عام نمائش کے لیے پیش کردیے گئے ہیں، فیشننگ اے رین کے نام سے شروع ہونے والی اس نمائش میں ملکہ برطانیہ کے80کے قریب فیشن ایبل شاہی جوڑے رکھے گئے ہیں۔شاہی ملبوسات کے علاوہ ملکہ برطانیہ کے زیر استعمال رہنے والے 62ہیٹس بھی نمائش کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ فیشننگ اے رین نامی نمائش رواں برس 2اکتوبر تک جاری رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close