دنیا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم بینظیربھٹو کے بعد ماں بننے والی دوسری وزیراعظم بن گئیں

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہان ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے ۔

جیسنڈرا آرڈرن نے سوشل میڈیا پر بچی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے نومولود بیٹی اور شوہر کلارک گفورڈ کے ہمراہ ایک یادگاری تصویر شیئر کی اور ماں بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان سب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم دنیا کی دوسری عالمی شخصیت ہیں جنہوں نے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر ہوتے ہوئے بچے کو جنم دیا ہے۔ اس سے قبل 1990 میں پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے بختاور بھٹو کو جنم دیا تھا۔
یاد رہے کہ جیسنڈا آرڈرن نے رواں برس کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ وہ امید سے ہیں جب کہ جیسنڈا آرڈرن نے بچی کی ولادت کے سلسلے میں 6 ہفتے تک اپنی ذمہ داریوں سے چھٹیاں لے رکھی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close