دنیا

ملائیشیا میں مسجد کے با ہر خاتون سیاحوں نے ایسی شرمناک حرکت کردی کہ جان کر آپ بھی غصے سے لال ہو جائیں گے

کو الا لمپور : ملائیشیا میں سوشل میڈیا پر 2 خواتین کی مسجد کی عمارت کے سامنے ناچنے والی ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اس مسجد میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں 2 خواتین کو گھٹنے سے اوپر لباس پہنے ہوئے اور کھلے پیٹ کے ساتھ ملائیشیا کے جزیرے بورنیو میں قائم کوٹا کنابالو مسجد کے سامنے ناچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔حکام ان دونوں خواتین کی شناخت کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں اور کہا گیا ہے کہ وہ دونوں غیر ملکی تھیں اور ان کا تعلق مشرق بعید کے ممالک سے ہے۔ ملائیشیا کی ریاست صباح میں وزارت سیاحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلمان عبادت گزاروں کے تضحیک کی گئی اور مقامی مہمان داری کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ مسجد کے چیئرمین نے کہا کہ عوامی ٹرانسپورٹ کو سیاحوں کو مسجد کی عمارت تک لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور مزید کہا کہ سیاحوں کو لانے والی کمپنیوں سے بھی گفتگو کی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ پیش آئیں۔ملائیشیا میں غیر ملکیوں کو عام طور مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مذہبی مقامات اور مساجد جاتے ہوئے سادہ لباس پہنیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ملائیشیا کی صباح ریاست میں ایسا واقعہ پیش آیا ہو۔سال 2015 میں ایک ملائیشیائی افسر نے بورنیو میں آنے والے ایک زلزلے کا مورد الزام وہاں کے ایک مقدس پہاڑ پر برہنہ ہونے والے غیر ملکیوں کو ٹھہرایا تھا۔ واضح رہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ملائیشیا کے علاوہ بھی دیگر ممالک میں بھی سیاح اکثر مقامی انتظامیہ کے زیر عتاب آتے رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close