Featuredدنیا

امریکی پابندیوں کا بوجھ برداشت کرلیں گے مگر جھکیں گے نہیں، اسلامی ملک کے سربراہ نے ایسا اعلان کردیا کہ ہر مسلمان۔۔۔۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ حکومت نئی امریکی پابندیوں کے بعد پڑنے والے اقتصادی دباؤ کو برداشت کرنے کے قابل ہے۔حسن روحانی نے کہا پیر کو ہی ایرانی تاجروں نے کرنسی کی قیمت میں بڑی گراوٹ کے خلاف پارلیمان کے سامنے مظاہرہ کیا تھا، اقتصادی حوالے سے اپنی حکومتی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ حالیہ مہینوں کے دوران حکومت کی آمدنی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے جبکہ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہیں ریال کی قدر میں کمی کی وجہ بنی ہیں، انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔روحانی نے سرکاری ٹی وی پر نشر کی جانے والی اپنی تقریر میں مزید کہا کہ ’’یہاں تک کہ بدترین حالات میں بھی، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ایرانیوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی جاری رہے گی، ہمارے پاس چینی، گندم اور پکانے کیلیے استعمال ہونے والا تیل وافر مقدار میں موجود ہے، کاروبار کی منڈی کو سہارا دینے کیلیے ہمارے پاس غیر ملکی کرنسی بھی مناسب تعداد میں ہے، روحانی کے بقول نئی امریکی پابندیاں نفسیاتی، اقتصادی اور سیاسی جنگ کا ایک حصہ ہیں اور واشنگٹن کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے الگ ہونا ایسی سب سے بڑی غلطی تھی، جو وہ (ٹرمپ) کر سکتے تھے، یہ ہولناک غلطی تھی، اس وجہ سے عالمی سطح پر امریکا کی ساکھ متاثر ہو گی، امریکا نے مئی میں ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر دستخط کرنے والے دیگر ممالک جن میں جرمنی، فرانس، روس، برطانیہ اور چین شامل ہیں، اسے بچانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں، واشنگٹن اسی ماہ سے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ شروع کرنے والا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close