کھانے کا مذاق اڑانے پر خاتون نے سسرالیوں کو زہردیدیا
مہاراشٹر: بھارت میں ایک خاتون نے سسرالیوں کی جانب سے مسلسل کھانے کا مذاق اڑانے پر انہیں زہر دے دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع خالاپور میں پیش آیا جہاں 23 سالہ خاتون نے سسرالیوں کے طعنوں نے اسے انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور کردیا، پرادنیا نامی خاتون نے بتایا کہ اس کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور جب سے وہ بہو بن کر گئی میں آئی تو سسرالیوں کی جانب سے اسے سیاہ رنگت اور بے ذائقہ کھانا بنانے کے طعنے دیے جارہے تھے۔پراد نیانے کہا کہ ابتدا میں تو وہ اس تنقید کو برداشت کرتی رہی لیکن مہمانوں کے سامنے اسے ذلیل کرنے پر اسے نہ صرف دلی دکھ وافسوس ہوا بلکہ شوہر اور سسرالیوں کے رویے نے اسے ذہنی کوفت میں مبتلا کیے رکھا۔ملزمہ نے بتایا کہ اس نے روز روز کے طعنوں سے تنگ آکر مزاق اڑانے والوں کو جان سے مارنے کا فیصلہ کیا اور موقع کی تلاش میں رہی، ایک دن جب اس کے گھر پر دعوت تھی جس میں تنقید کرنے والے سسرالیوں کے رشتے دار بھی شامل تھے تو اس نے کھانے میں سانپ کا زہر ملا دیا جسے کھانے والے تقریباً 80 لوگوں کی حالت غیر ہوگئی۔ان میں سے 5 افراد چند دن تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد موت کے منہ میں چلے گئے جب کہ دیگر کو الٹیاں ہوئیں اور ان کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔