دنیا

سرجیکل سٹرائیک کا دعوی مفروضہ ہے : سابق بھارتی وزیر نے بھانڈا پھوڑ دیا، انڈین میڈیا آگ بگولہ

نئی دہلی : بھارت میں ایک جعلی ویڈیو جاری کی گئی ہے جو حکومت کے دعوے کے مطابق اس وقت بنائی گئی تھی جب انڈین فوج عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لئے آزاد کشمیر میں داخل ہوئی تھی۔بھارتی فوج نے ستمبر 2016 میں لائن آف کنٹرول کے پار ’سرجیکل سٹرائیکس‘ کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن پاکستان نے اس دعوے کو یکسر مسترد کردیا تھا۔ پاکستان کا موقف تھا کہ اس کے علاقے میں ایسی کوئی کارروائی نہیں ہوئی تھی۔ بھارت میں بھی سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے پر تنازعہ پیدا ہو گیا تھا۔ حزب اختلاف کانگریس نے کہا تھا کہ اس نوعیت کی کارروائی پہلے بھی کی گئی تھی لیکن اس وقت کی حکومت نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے کارروائی کی تفصیلات کبھی عام نہیں کیں کیونکہ ذمہ دار حکومتیں فوجی کارروائیوں کا یوں کھلے عام اعلان اور اعتراف نہیں کرتیں۔بھارتی فوج کا دعویٰ تھا آزاد کشمیر میں عسکریت پسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ کیے ہیں۔ کانگریس نے کہا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ حزب اختلاف کے بعض رہنمائوں نے ثبوت مانگا تھا لیکن ان کے مطالبات کے باوجود اس کارروائی کی ویڈیو جاری نہیں کی گئی تھی۔ حکومت کا موقف تھا کہ ویڈیو یا ثبوت مانگنے والے فوج کی توہین کر رہے ہیں۔یہ ویڈیو کچھ ٹی وی چینلوں کو فراہم کی گئی ہے جس کے بعد ’سرجیکل سٹرائیکس‘ پر بحث دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس رہنماﺅں نے ایک پریس کانفرنس کر کے سوال اٹھایا کہ کیا حکومت فوج کی کارروائی کو ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے اور یہ کہ کیا یہ ویڈیو جاری کر کے حکومت نے سرحد کے قریب رہنے والے لوگوں اور وہاں تعینات فوج کے جوانوں کی سکیورٹی کو خطرے میں نہیں ڈالا ہے؟جواب میں بی جے پی کے ترجمان نے درفنطنی چھوڑی ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ہر ہندوستانی کو چاہئے کہ وہ فوج کو سلام کرے اور پاکستان کو تنبیہہ دے کہ اگر تم دہشتگردوں کی اعانت کرو گے ’تو تمہارا یہ حشر ہوگا‘ لیکن اب بنیادی سوال اٹھائے جارہے ہیں۔ ایک تو یہ کہ ویڈیو کس نے جاری کی ہے اور کس کی ہدایت پر اور اگر ویڈیو جاری کرنی ہی تھی تو اسی وقت کیوں نہیں کی گئی جب اس بارے میں سوال اٹھائے جارہے تھے؟جواب میں وفاقی وزیر روی شنکر پرساد نے پوچھا کہ کیا یہ سوال اٹھائے جانے چاہئیں کہ ’اب کیوں؟ سی ڈی کہاں سے آئی؟‘ بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹ بھارت میں ہی پھوٹ گیا، فرضی سرجیکل سٹرائیک کو بھارت کے سابق وزیر نے بھی مفروضہ اور کہانی قرار دے دیا۔ سچ بولنے پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی۔ سابق وزیر نے اس کہانی کو من گھڑت مفروضہ قرار دے کر بھارتی فوج کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا۔ارن شعوری کا کہنا تھا یہ سرجیکل نہیں فرضیکل سٹرائک تھے۔ سرجیکل سٹرائیک پر جگ ہنسائی کی وجہ بننے والی بھارتی فوج پر اب بھارتی شہری بھی ہنسنے لگے ہیں۔ دوسری جانب سچ بولنے پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی اور اپنے ہی سیاستدان پر لفظی سرجیکل سٹرائیکس شروع کر دیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close