دنیا

کویت کے مالی تعاون سے غزہ میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کا فیصلہ

غزہ :کویت کی حکومت نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں ایک چلڈرن ہسپتال کے قیام میں مالی معاونت کا اعلان کیا ہے جس کے بعد فلسطینی حکومت اور کویت کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں کویت کے تعاون سے چلڈرون ہسپتال کے قیام کے پروجیکٹ پر فلسطینی وزیر برائے مورعامہ آباد کاری مفید الحساینہ نے دستخط کئے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے فلسطینی وزیر نے کویتی حکومت کا چلڈرن ہسپتال کے قیام میں مالی مدد فراہم کرنے پرکویتی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم بالخصوص غزہ کے عوام امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اور ان کے ولی عہد الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح، کویتی حکومت اور عوام کی شکر گذار ہے۔مفید الحساینہ کا کہنا تھا کہ کویت نے غزہ کی پٹی کے عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے چلڈرن ہسپتال کے قیام میں مدد فراہم کرنے کا اعلان کرکے محصورین غزہ کے دل جیت لیے ہیں۔فلسطینی وزیر نے غزہ کی پر فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ پابندیوں کی شدید مذمت کی اورغزہ میں صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close