دنیا

شوہر کی پیٹھ پر دانے دیکھ کر بیوی نے اس کی بے وفائی پکڑلی کیونکہ ان دانوں پر۔۔۔ ان دانوں پر ایسا کیا تھا؟ جان کر ہر مرد حیران پریشان رہ جائے

انقرہ: بے وفا شوہر کو پکڑنے کے 101 طریقے ایجاد ہو چکے ہوں گے مگر ترکی میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی بے وفائی ایک ایسی باریک بات سے پکڑ لی کہ بڑے بڑے جاسوس بھی سنیں تو سر پکڑ کر بیٹھ جائیں۔’دی مرر‘ کے مطابق ارزینکن شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ دو سال قبل اس کی شادی ہوئی لیکن چند ماہ سے وہ اپنے خاوند کے رویے میں بدلاؤ محسوس کر رہی تھی۔ اگرچہ وہ اس پر نظر رکھے ہوئے تھی لیکن کوئی ثبوت اس کے ہاتھ نہیں لگ رہا تھا۔ کچھ دن پہلے شوہر کی پیٹھ پر دانے نکل آئے، اور حیرت کی بات ہے کہ یہی دانے اس کا پول کھلنے کا سبب بن گئے۔خاتون نے بتایا کہ جب اس کا شوہر گھر لوٹا تو وہ یہ دیکھ کر حیران ہوئی کہ کسی نے اس کی پیٹھ پر موجود دانے پھوڑ دئیے تھے۔ چونکہ اس کے لئے خود ایسا کرنا بہت مشکل تھا تو بیوی نے سوچا کہ یقیناً یہ کام کسی اور نے کیا تھا، اور پھر اسے اس نتیجے تک پہنچنے میں دیر نہیں لگی کہ یہ کام کسی عورت کا ہی ہو سکتا ہے۔ اس نے مزید ٹوہ لگانے کے لئے رات کے وقت اپنے خاوند کا فون چیک کیا اور یہ دیکھ کر چونک اٹھی کہ وہ کسی غیر خاتون سے واٹس ایپ میسجز کا تبادلہ کرتا تھا۔ مزید حیرانی کی بات یہ ہوئی کہ چند میسجز میں اس کی پیٹھ کے دانوں کا ذکر بھی تھا۔ خاوند کے متعلق اس قدر شواہد دستیاب ہو جانے پر بیوی کو یقین ہو گیا کہ وہ کسی غیر خاتون سے خفیہ مراسم استوار کر چکا ہے۔ شک یقین میں بدلنے کے بعد خاتون نے وکیل سے رابطہ کیااور خلع کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔تولگاآئدامیر نامی وکیل کا اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا ’’میں نے اپنی زندگی میں طلاق کے بہت سے کیس دیکھے ہیں لیکن ایسا منفرد کیس کبھی نہیں دیکھا۔ پہلے تو مجھے خاتون کی بات پر یقین نہیں آیا لیکن جب اس نے مجھے اپنے شوہر کے واٹس ایپ میسجز دکھائے تو مجھے اس کی بات پر یقین کرنا پڑا۔شرلاک ہومز (جاسوسی ادب کا مشہور کردار) بھی اس خاتون کی نسبت معمولی سا ہی بہتر رہا ہو گا۔ ‘‘

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close