دنیا

ٹرمپ کی تصویر کی روزانہ پوجا کرنے والا بھارتی شہری

تلنگانہ: دنیا بھر میں ایک جانب تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرنے والے موجود ہیں تو دوسری جانب خود ٹرمپ کے مداحوں کا حلقہ بھی بہت وسیع ہے۔ بھارت میں ٹرمپ کا ایسا مداح موجود ہے جو دن میں کئی مرتبہ ان کی تصویر سامنے رکھ کر پوجا کرتا ہے اور انہیں بھگوان کا درجہ دیتا ہے۔31 سالہ بوسا کرشنا تلنگانا ریاست کے ایک گاؤں کونے میں رہتا ہے اور وہ گزشتہ تین برس سے امریکی صدر کی باقاعدہ پوجا کررہا ہے۔ کرشنا ان کی تصویر کے سامنے پھلوں اور پھولوں کے چڑھاوے دیتا ہے اور کھلے عام ٹرمپ کو دیوتا قرار دیتا ہے۔بوسا کرشنا یہاں تک کہتا ہےکہ ٹرمپ کی پوجا سے اسے طاقت ملتی ہے اور وہ ٹرمپ کا مندر بھی تعمیر کرے گا تاہم اس کے اہلِ خانہ اور دوست اسے جنونی اور پاگل قرار دیتے ہیں۔ذرائع کے مطابق تین سال قبل امریکی نیوی کے ایک اہلکار نے اس کی ریاست سے تعلق رکھنے والے ایک بھارتی سافٹ ویئر انجینئر کو تعصب اور نفرت کے ایک واقعے میں قتل کردیا تھا۔ اس کے بعد وہ امریکیوں کو بتانا چاہتا تھا کہ بھارتی اس کے باوجود ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں اور یوں کرشنا نے ٹرمپ کی پوجا شروع کردی۔کرشنا چاہتا ہے کہ اس طرح وہ ٹرمپ تک روحانی قوت پہنچا کر اسے باور کرانا چاہتا ہے کہ بھارتی ٹرمپ سے کس قدر محبت کرتے ہیں لیکن خود اس کے والدین اسے جنونی سمجھتے ہیں اور وہ ہر جگہ ٹرمپ کی تصویر دیکھ کر اکتا چکے ہیں۔ بعض افراد نے کرشنا کو کسی نفسیاتی معالج سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔بوسا کرشنا کا ہے کہ ’ میں نے ان کو بتادیا ہے کہ مجھے کسی ڈاکٹر کی ضرورت نہیں اور نہ ہی مجھے کسی کی پروا ہے اگلے تین سے چھ ماہ میں میں ٹرمپ کا مندر تعمیر کرنا چاہتا ہوں‘ ۔
کرشنا ہر جگہ اپنے ساتھ ٹرمپ کی تصویر لیے پھرتا ہے۔ وہ اسے خدا کا درجہ دیتا ہے اور اس کے مطابق وہ ہمیشہ اس کی پرستش کرتا رہے گا۔ کرشنا کے نزدیک ٹرمپ بہت باہمت اور بہادر ہیں چونکہ ٹرمپ نے ڈبلیو ڈبلیو ایف میں بھی کردار ادا کیا ہے اسی بنا پر وہ بہت طاقتور اور مضبوط ہیں۔کرشنا نے ٹرمپ کی پرستش کا ایک فیس بک پیج بھی بنایا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس پر خود صدر ٹرمپ نے تبصرہ بھی کیا ہے۔ ان کے مطابق ٹرمپ نے ان کے لیے یہ کچھ لکھا ہے
’ بھارت کے ایک ارب باشندوں میں سے کرش میرا قریبی دوست ہے یہ میرا پسندیدہ ہے۔ وہ میری تصاویر کی پوجا کرکے اژدہے کی توانائی جذب کررہا ہے مجھے اسے تصویر بھیج کر بہت خوشی ہوگی اور کرش میں جلد تم سے ملوں گا‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close