جموں کشمیرمیں بھارتی جارحیت نہیں رپورٹ ،بھارتی صحافیوں میں ٹھن گئی
نئی دلی : بھارت کے مقبول ترین چینل ٹائمز ناؤ کے پروگرام نیوزآور میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق خبریں نہ دکھانے پر پروگرام کے میزبان آرناب گوسوامی اور معروف اینکر برکھا دت میں ٹھن گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آرناب نے منگل کو اپنے ٹی وی پروگرام میں کہاتھاکہ جموں کشمیر میں ہونےوالے واقعات نہیں رپورٹ کرنے چاہئے۔انھوں نےیہ بھی کہاتھاکہ جو صحافی ان واقعات کو رپورٹ کریں، انھیں سزاملنی چاہئے۔
Times Now calls for gagging of media & for journalists to be tried &punished. This man is journalist?Ashamed to be from same industry as him
آرناب کے اس پروگرام پر ایک اور بھارتی صحافی برکھادت چراغ پا ہوگئیں۔ انھوں نے آرناب کو صحافی سمجھنا بھی شرمناک فعل قراردیا۔ برکھا نے آرناب کی صحافتی اہلیت پر سوال اٹھایا۔ برکھا کا کہنا تھا کہ آرناب کی جانب سےوزیراعظم مودی کی پاکستان دوستی پر کوئی لفظ ادا نہیں کیا جاتا۔
انھوں نے مزید کہا کہ بی جےپی اور کشمیر جماعت پیپلز ڈیموکریٹک ایلائنس حریت رہنماؤں سے رابطوں کی بات کرتے ہیں تو اس وقت آرناب کی حب الوطنی کہاں ہوتی ہے۔
Hope you always loathe my journalism Mr. Goswami, Feeling so mutual; would kill me to be on same side as you-my posthttps://www.facebook.com/BarkhaDutt/
برکھا نے اپنے پیغام میں آرناب کے یک طرفہ طرز عمل پر حکومتی چمچہ گیری سے تابیرکیا۔
برکھا نے کہاکہ سوچنے کی بات یہ ہےکہ ایک صحافی کس طرح حکومت کو میڈیا کے حصے بند کرنے کےلیے کہہ سکتا ہے۔