دنیا

روس ہلیری کلنٹن کی ای میلز تلاش کرے

رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے کہا ہے کہ وہ ان کی حریف ہلیری کلنٹن کی ہیک ہونے والی ای میلوں کو تلاش کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان ای میلوں میں ممکنہ طور پر بعض ’خوبصورت چیزیں ہوں گی۔‘

گذشتہ ہفتے وکی لیکس نے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی ہیک ہونے والے ای میلز جاری کی تھیں۔

کہا جا رہا ہے کہ ان میں سے کوئی 30 ہزار کے قریب ای میلز جاری نہیں کی گئیں ہیں۔ ایک غیر معمولی درخواست میں ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی طاقتوں سے ان ای میلوں کو تلاش کرنے کا کہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’روس، اگر آپ سن رہے ہو، مجھے امید ہے کہ آپ ان 30 ہزار ای میلز کو تلاش کر لو گے جو کہ غائب ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا ہے تھا کہ ’میرے خیال میں آپ کو ہماری پریس کی جانب سے بڑا انعام دیا جائے گا۔‘

ہلیری کلنٹن کی مہم کے مینجر راب موک کا کہنا ہے کہ روس نے یہ ای میلیں ہیک کی ہیں تاکہ ڈیموکریٹس کو کمزور کرے اور ٹرمپ کی مدد کرے۔

ایک انٹرویو میں امریکی صدر باراک اوباما نے جن کی حکومت پر بھی ہیک کرنے کا الزام ہے نے روس کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانے کے امکان کو مسترد کرنے سے انکار کیا ہے۔

باراک اوباما کا کہنا تھا کہ ’ہم یہ جانتے ہیں کہ روسی ہمارے کمپیوٹرز کو ہیک کرتے ہیں، نہ صرف سرکاری کمپیوٹرز بلکہ نجی کمپیوٹرز بھی۔‘

روس کے ترجمان دمیتری پیسکوو نے بدھ کو کہا کہ ’صدر پوتن کئی بار کہہ چکے ہیں کہ روس کبھی بھی دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرے گا اور نہ کرتا ہے، خاص طور پر انتخابی عمل کے دوران۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close