دنیا
شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام سے دستبرداری کے لئے بالکل سنجیدہ ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی اپنے جوہری پروگرام سے دستبرداری کے لئے بالکل سنجیدہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انکی اور شمالی کوریا کے رہنما کی کیمسٹری بہت خوب ہے اور کم جونگ ان سے انکا ہاتھ ملانا اور معائدہ یہ سب بہت ہی معنی خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام سے دستبرداری پر پورا اترے گا ۔ پر امن کوریا خطے کیلئے پانگ کی جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری ایک مثبت پشرفت ہوگی اور امریکی اپنے اتحادی ممالک کیساتھ ملکر ایک مستحکم اور پر امن اور جزیرہ نماکوریا کیلئے اپنا سرگرم کردار بھی جاری رکھے گا۔