دنیا
سعودی شہری کو قتل کرنے پر ہندوستانی قاتل کا سرقلم کر دیا گیا
مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں مقامی شہری کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر بھارتی شہری کا سر قلم کر دیا گیا ۔سعودی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کے واضح کیا کہ ہندوستانی شہری اصغر انور نے سعودی شہری محمد بن سعید النفعی کو دھار دار آلے سے حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ ہندوستانی واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ سیکیورٹی حکام نے اسے تلاش کرکے فوجداری کی عدالت میں پیش کردیا جہاں قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر ہندوستانی کو موت کی سزا سنادی تھی۔