دنیا

بشار اسد کا باغیوں کو ہتھیار ڈالنے پر عام معافی کا اعلان

شام میں دہشت گردی کی کارروائیاں شروع ہونے کے وقت سے ہی ہم نے دہشت گردوں کے سامنے یہ آپشن رکھا تھا کہ اگر وہ اپنے ہتھیار زمین پر ڈال دیں تو انھیں عام معافی دے دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ اس وقت بھی اس معافی پر عمل ہو رہا ہے اور تقریبا تین سال سے جودہشت گرد اپنی معمول کی زندگی کی طرف واپس پلٹنے کے لیے ہتھیار ڈال دیتے ہیں انھیں معافی دے دی جاتی ہے۔شام کے صدر نے مزید کہا کہ جو دہشت گرد معمول کی زندگی کی طرف واپس پلٹ آتے ہیں وہ اگر چاہیں تو سیاسی سرگرمیوں اورانتخابات میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔بشار اسد کا یہ اقدام شام میں امن قائم کرنے اور اس ملک میں خونریز تشدد اور جھڑپوں کو ختم کرنے کی ایک کوشش ہے۔واضح رہے کہ اس معافی میں وہ دہشت گردانہ جرائم شامل نہیں ہیں کہ جو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے قانون میں آئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close