دنیا
ایران نے ایک ساتھ 8 افراد کو پھانسی چڑھادیا
تہران: ايران نے سن 2017 ميں ملکی پارليمان اور آيت اللہ روح اللہ خمينی کے مزار پر ہونے والے حملے ميں ملوث آٹھ افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کر ديا ہے۔ ايرانی عدليہ کی نيوز ايجنسی اور نيم سرکاری خبر رساں اداروں کی جانب سے اس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ سات جون سن 2017 کو تہران ميں پارليمان کی عمارت اور خمينی کے مزار پر داعش کے حملے ميں 18 افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ حملے ميں ملوث بارہ سے زائد افراد کے خلاف عدالتی کارروائی اب بھی جاری ہے۔ اس حملے کے رد عمل ميں پاسدان انقلاب نے مشرقی شام ميں داعش کے ٹھکانوں پر ميزائل بھی داغے تھے۔