دنیا

جھوٹ پکڑنے کے 7 اشارے’

جھوٹ کو پکڑنا اتنا آسان کام تو نہیں مگر کوشش کی جائے تو بہت زیادہ مشکل بھی نہیں۔

امریکی فورس ایف بی آئی کے اسپیشل ایجنٹ ڈیوڈ شاویز نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ لوگوں کے چہرے تاثرات، باڈی لینگویج اور بولنے کے انداز سے اندازہ یا بتایا جاسکتا ہے کہ کب کون جھوٹ بول رہا ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے کچھ عادات یا چیزیں بھی بتائیں جن کی مدد سے لوگ کسی کے جھوٹ کو پکڑنے کی کوشش کرسکتے ہیں اور کسی دھوکے سے بچ سکتے ہیں۔

وہ چیزیں درج ذیل ہیں:

جھوٹے افراد کسی سوال کے تمام الفاظ کو دہرا دیتے ہیں۔

جھوٹے افراد اپنی دیانت پر حد سے زیادہ زور دینے کے لیے مختلف جملے استعمال کرتے ہیں جیسے ‘ آپ کو سچ بتانے کے لیے ‘، ‘ایمانداری تو یہ ہے’ یا ‘ قسم سے’ وغیرہ وغیرہ۔

ایسے افراد اپنی بات لمبے جملوں میں پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا مختصر کی جگہ طویل وضاحت پیش کرتے ہیں۔

جھوٹے افراد کی آنکھیں یہاں وہاں حرکت کررہی ہوتی ہیں جس کی وجہ ان کے اندر کی بے اطمینانی ہوتی ہے۔

جھوٹے افراد جھوٹ بولنے کے تناﺅ کے پیش نظر بہت زیادہ تیزی سے پلکیں جھپکاتے ہیں جیسے یاک سیکنڈ میں پانچ سے چھ بار۔

وہ افراد اپنے گالوں یا چہرے کو بہت زیادہ چھونے لگتے ہیں، جیسے تھوڑی کو مسلنا یا کسی اور چیز کو چھیڑنا وغیرہ۔

کچھ افراد جھوٹ بولتے ہوئے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھی دیکھتے ہیں پلک تک نہیں جھپکاتے جو غیرفطری عمل ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close