دنیا
پاکستانی قوم دنیا کی کرپٹ ترین قوم ہے
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستانی قوم کو دنیا کی کرپٹ ترین قوم قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی بھی اچھا کام ہورہا ہو تو قوم کو یقین نہیں آتا۔ ”پاکستانی قوم دنیا کی کرپٹ ترین قوم ہے۔“ انہوں نے اپنے خطاب میں حکومتی منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو بھی ملک میں جاری ترقی نظر نہیں آتی۔