دنیا
بیلجیئم میں حملوں کی منصوبہ بندی، دو بھائی گرفتار
استغاثہ کے مطابق انھیں فرانسیسی زبان بولنے والے مون اور لیگ شہر کے علاقوں سے گرفتار کیا گيا۔
گرفتار کیے جانے والے شخص کا نام نور الدین ایچ اور حمزہ ایچ بتایا گيا ہے۔
نور الدین 33 سال کے ہیں جب کہ حمزہ ان کا بھائي ہے۔
بیلجیئم مارچ میں ہونے والے حملوں کے بعد ابھی بھی ہائی الرٹ پر ہے۔
مارچ میں ایئرپورٹ اور میٹرو سٹیشن پر ہونے والے حملے میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والے شدت پسند تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔