دنیا

سعودی وزارت حج نے حج تشہیری مہم میں’وی آ ئی پی‘کا لفظ استعمال کرنے پر پا بندی لگا دی

جدہ: سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ آئندہ ہفتے کے روز سے مملکت کے اندر سے مقامی اور مقیم غیر ملکی عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر رہی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وزارت حج کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر حج کی رجسٹریشن کے لیے عمومی پروگرام، کم اخراجات پرحج اور حج المیسر جیسے 3 پروگرامات تشکیل دیے گئے ہیں۔ ہر ادارے کی طرف سے حج رجسٹریشن کے لیے 93 فی صد کے تناسب سے افراد کا چناؤ کیا جائے گا جب کہ مخصوص حج کوٹے سے 7 فیصد افراد لیے جائیں گے۔وزارت حج نے مقامی سطح پر حج ٹور آپریٹرز کمپنیوں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ حج سروسز کے حوالے سے ’وی آئی پی‘ جیسی اصطلاحات استعمال کرنے سے گریز کریں اور اپنے اشتہارات میں مبالغہ آرائی سے اجتناب کریں۔ ہر کمپنی عازمین کی رجسٹریشن کے وقت اپنا سرکاری رجسٹریشن نمبر، لائسنس نمبر اور مجاز تعداد کا واضح الفاظ میں ذکر کرے کیونکہ حکومت کی طرف سے تمام عازمین کو مساوی بنیادوں پر بلا تفریق سروسز فراہم کی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close