دنیا
ڈچ فضائی کمپنی ایران کے لئے اپنی پروازیں بندکر دے گی
تہران :ڈچ فضائی کمپنی KLM نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایران کیلئے اپنی پروازیں بندکر دے گی۔
ہالینڈ کی فضائی کمپنی نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ وہ رواں سال ستمبر سے تہران اپنی پروازیں بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ڈچ فضائی کمپنی کے ایل ایم کے مطابق منفی اقتصادی صورت حال کے باعث کمپنی نے ستمبر سے تہران کیلئے اپنی پروازیں روک دینے کا فیصلہ کیا ہے ،کمپنی نے اپنے فیصلے کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
واضح رہے کہ یورپی ملک ہالینڈ کی فضائی کمپنی2013 میں بھی ایران کے لیے اپنی پروازیں روک چکی ہے، تاہم امریکا اور یورپ کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کے بعد 2016 میں ایک بار پھراس نے تہران کیلئے اپنی پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔