ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سگی بیٹی کے بارے میں کس طرح کے شرمناک خیالات رکھتے ہیں
واشنگٹن: امریکہ کے سب سے اہم عہدہ یعنی امریکی صدارت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کس ذہنیت کے آدمی ہیں ، عورتوں کے بارے میں کیسے خیالات رکھتے ہیں اور مسلمانوں کے بارے میں انکے کیا عزائم ہیں ۔ کیا وہ اس قابل ہیں کہ انہیں امریکہ کی صدارت سونپ دی جائے اس کا اندازہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مختلف تقاریر میں کہے گئے ان جملوں سے لگا لیجیے۔
1۔ اپنی سگی بیٹی ایوانیکا کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ، اگر ایوانیکا میری بیٹی نہ ہوتی تو میں اس کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہا ہوتا۔
2۔ ہلیری کلنٹن کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہلیری کلنٹن اگر ایک شخص یعنی بل کلنٹن کو مطمئن نہیں کر سکتی تو وہ پورے امریکہ کے کروڑوں افراد کو کیسے مطمئن کرے گی۔
3۔ امریکہ کے ہمسایہ ملک میکسیکو کے بارے میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر وہ صدر بن گئے تو میکسیکو کے ساتھ سرحد پر ایک اونچی اور لمبی دیوار تعمیر کروائیں گے اور اسکی لاگت بھی میکسیکو سے وصول کی جائے گی۔
4۔ میرے ساتھ کام کرنے والی زیادہ تر عورتوں نے میرے ساتھ فلرٹ کیا اور وقت گزارا ۔میکسیکو کے لوگ دراصل منشیات فروش جرائم پیشہ اور ریپ کرنے والے ہیں ۔ مجھے وہ قطعی پسند نہیں۔
5۔ میکسیکو کے لوگ دراصل منشیات فروش جرائم پیشہ اور ریپ کرنے والے ہیں ۔ مجھے وہ قطعی پسند نہیں۔
6۔ بر سر اقتدار آکر میں مسلمانوں کا امریکہ میں داخلہ مکمل بند کروا دونگا ۔
7۔ 2 لاکھ امریکہ میں داخلہ کے خواہشمند شامیوں کو ہرگز اپنے ملک میں نہیں آنے دیں گے کیونکہ کیا پتہ یہ سبھی داعش کے جنگجو ہوں۔