دنیا

بھارتی سکول کے کچن سے سانپ برآمد، اطلاع ملنے پر علاقہ مکین پہنچ گئے لیکن پھر جب ماہر سپیرے کو بلایا تو ایسا کام ہوگیا کہ آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

مہاراشٹر:بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک سکول کے کچن سے درجنوں زہریلی سانپ نکل آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگولی ڈسٹرکٹ کے ضلع پریشاد سکول کے کچن سے سانپ برآمد ہوئے جس پر طلبہ و اساتذہ سمیت عملے کے ارکان میں کھلبلی مچ گئی۔

پنگرابوخرے نامی گاؤں میں واقع اس سکول کے کچن میں ایک طالب علم نے سانپ کو دیکھا جس کی اطلاع اسکول پرنسپل کو دی، بچوں کے شور مچانے پر یہ خبر گاؤں میں آگ کی طرح پھیل گئی اور مکین ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر اٹھائے تیزی سے اسکول پہنچ گئے۔

سکول پرنسپل نے بتایا کہ انہوں نے ہجوم کو سانپوں کو مارنے سے روک دیا اور ایک تربیت یافتہ سانپ پکڑنے کے ماہر شخص کو بلایا گیا جس نے دو گھنٹوں کی محنت کے بعد 60 زہریلے سانپوں کو بآسانی پکڑ کر بوتل میں بند کردیا اور بعدازاں انہیں محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close