دنیا

بھارتی شہری کی ابوظہبی میں موت، لیکن جب لاش بھارت پہنچی تو دیکھتے ہی کہرام برپاہوگیا، گھر والوں نے ہنگامہ کردیا کیونکہ اس کی تو۔۔۔

ابوظہبی: بیرون ملک وفات پا جانے والوں کے اہلخانہ اپنے پیارے کا جسد خاکی وصول کرنے کے لئے بے تابی سے منتظر ہوتے ہیں لیکن اس سے بڑھ کر المناک بات کیا ہو سکتی ہے کہ طویل انتظار کے بعد انہیں کسی اور کی لاش موصول ہو جائے۔ یہ دردناک واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک خاندان کے ساتھ پیش آیا ہے جن کے جوان بیٹے کی متحدہ عرب امارات میں موت ہو گئی تھی۔گلف نیوز کے مطابق 29 سالہ ندھین اتھایوتھ کی موت ایک ہفتہ قبل ہوئی اور اس کی لاش سرد خانے میں رکھی گئی تھی۔ جمعہ کے روز جب اس کی لاش واپس بھجوائی جا رہی تھی تو شناخت کی غلطی کے سبب ایک اور بھارتی شہری کماچی کرشنن کی لاش بھارت روانہ کر دی گئی۔غم کے مارے خاندان نے جب اپنے پیارے کی جگہ کسی اور کی لاش دیکھی تو ان کے لئے ایک اور المیے کا آغاز ہو گیا۔ بھارتی سفارتخانے کے حکام کو اس معاملے کی اطلاع کی گئی، جنہوں نے اماراتی سفارتی حکام سے رابطہ کیا، جس کے بعد متعلقہ ہسپتال اور سردخانے سے رابطہ کیا گیا، اور یوں بالآخر پتا چلا کہ ندھین کی جگہ غلطی سے ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے بھارتی شہری کماچی کرشنن کی لاش بھجوا دی گئی تھی۔صورتحال واضح ہونے کے بعد کماچی کرشنن کی لاش تامل ناڈو روانہ کر دی گئی اور ندھین کی لاش بھارت لانے کے لئے پھر سے اقدامات شروع ہوئے۔ بھارتی سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ ندھین کے اہلخانہ کے ساتھ ایک کے بعد دوسرا المیہ ہو جانے کے باعث ہر کوئی اس مسئلے کے جلد حل کے لئے بھرپور کوشش اور تعاون کر رہا ہے۔ اماراتی حکام لاش واپس بھجوانے کے لئے فوری اقدامات کر رہے ہیں جبکہ بھارتی فضائی کمپنی ائیرانڈیا نے بھی لاش کی واپسی کے لئے اپنی خدمات مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے تا کہ پریشان حال خاندان کے دکھ کا کسی حد تک مداوا ہو سکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close