دنیا

او پی سی گلف ریجن کے کوارڈی نیٹر عاصم ملک الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پاکستان روانہ

دبئی (طاہر منیر طاہر) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے کوارڈینیٹر برائے گلف ریجن کیپٹن عاصم ملک الیکشن 2018ءمیں اپنا ووٹ ڈالنے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے ساتھ انتخابی مہم میں عملی حصہ لینے کے لئے پاکستان رونہ ہوگئے۔ پاکستان جانے سے قبل انہوں نے پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کے صدر چوہدری محمد الطاف اور میڈیا سیکرٹری ابوبکر آفندی کے ساتھ ملاقات بھی کی جس میں انتخابات کے بارے ضروری صلاح مشورہ کیا گیا۔

روانگی سے قبل کیپٹن عاصم ملک نے بتایا کہ وہ الیکشن مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے این اے 169 میں چودھری نورالحسن تنویر صدر پی ایم ایل این مڈل ایسٹ سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ لاہور میں شہباز شریف اور دیگر پی ایم ایل این کے دوستوں کے حلقہ میں بھی جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے قائد محمد نواز شریف سے بھی جیل میں ملاقات کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close